ابنا: غاصب صیہونی حکومت صیہونیوں کے مفاد میں فلسیطینی علاقوں کی آبادی کے ڈھانچے میں تبدیلی کے مقصد سے غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔الاقصی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے شہر الخلیل کے مغربی علاقے اذنا میں آج فلسطینیوں کے مزید سات گھروں کو منہدم کردیا۔ صیہونی حکومت نے بیت المقدس میں بھی گذشتہ روز الطور علاقے میں کئی گھروں کو منہدم کردیا تھا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت مشرقی بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ....../169
5 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362715
غاصب صیہونی حکومت غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔